اسپورٹس

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل سری لنکا نے ٹام موڈی کو دی اہم ذمہ داری

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر ٹام موڈی
Tom-moody-twitter

کولمبو: (اردودنیا.اِن) آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر ٹام موڈی کو سری لنکا کا کرکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے یہ اطلاع دی۔ سری لنکا کی ٹیم کی جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف حالیہ خراب کارکردگی کے بعد سری لنکا کرکٹ کی تکنیکی مشاورتی کمیٹی کی سفارش پر موڈی کو مقرر کیا گیا ہے۔

موڈی کے ساتھ تین سالہ معاہدہ کیا گیا ہے اور معاہدے کے مطابق ان کے 300 دن لازمی کام کرنے کی توقع ہے۔ ان کی تقرری آج سے نافذ ہوگئی ہے ۔ موڈی کے کام میں مستقبل کے ٹور شیڈول کا تجزیہ ، گھریلو ٹورنامنٹ کی ساخت ، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود ، تعلیم اور مہارت کی ترقی ، کوچنگ اور معاون عملے کے ڈھانچے وغیرہ کا جائزہ شامل ہے۔

موڈی 2005 سے 2007 تک سری لنکا کے کوچ تھے۔ ان کے رہتے ہوئے ٹیم نے 2007 میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button