
ویب ڈیسک
امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ حملہ امریکی جمہوریت پر ہوا ہے اور یہ امریکہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، امریکی صدر قانون سے بالاتر نہیں، اگرسیاہ فاموں نے دھاوا بولا ہوتا تو ان سے مختلف سلوک کیا جاتا اورکیپٹل ہل پر حملے پر حکومتی کارروائی مکمل ناکام تھی۔انہوں نے کہا کہ کیپٹل ہل پرحملہ کرنے والے مظاہرین نہیں شرپسند بلوائی تھے اور یہ حملہ ٹرمپ کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے جمہوریت کو نقصان ہوا، حملہ امریکی جموریت پر ہوا ہے،
یہ امریکہ کی تاریخ کاسیاہ ترین دن تھا۔دوسری جانب امریکی اسپیکرنینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کوتشدد پراکسایا، صدرٹرمپ جمہوریت اورعوام کے لیے مہلک ہیں اور 25 ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کوفوری برطرف کیا جائے جبکہ گزشتہ روز پارلیمنت عمارت کیپٹل ہل حملہ کے واقعے پر 100 سے زائد امریکی ارکان کانگریس نے ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی نومنتخب صدرجوبائیڈن کی جیت کی توثیق کے بعد ڈونلڈٹرمپ کے حامی بے قابو ہوگئے تھے اور بڑی تعداد میں رکاوٹیں اور سیکیورٹی حصار توڑ کر امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل میں لاٹھی ڈنڈے اور جھنڈے لیے ایوان میں گھس گئے، توڑ پھوڑ اور پولیس سے جھڑپوں کے دوران 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔



