بہارشریف : (اردودنیانیوز)نور سرائے تھانہ حلقہ میں جانور سے بھری ٹرک کے پلٹنے اور 6 جانور کی موت ہونے کا معاملہ رونما ہوا ہے۔خبروں کے مطابق نور سرائے تھانہ واقع دوئیا گاؤں موڑ کے قریب جانوروں سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہوگیا اور مسافروں کے لئے تعمیر سیڈ میں ٹکرا کر پلٹ گئی۔جانوروں سے بھرا ٹرک مسافروں کے لئے بنے سیڈ سے ٹکرانے کے بعد قریب کے گڑھے میں جا پلٹی جس کی وجہ سے ٹرک میں موجود 7 جانوروں میں سے 6 جانوروں کی موت ہوگئی۔
جب کہ کسانوں نے کسی طرح ٹرک کے اندر پھنسے ہوئے ایک جانور کو باہر نکالا۔اس واقعے کے سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹرک بہارشریف سے پٹنہ کی جانب ہاٹ بازار میں جانوروں فروخت کرنے کے لئے لیجایا جارہا تھا اور اسی وقت ٹرک بے قابو ہونے سے یہ واقعہ پیش آیا۔جب کہ ٹرک میں پھنسے ایک افراد کو کسی طرح نکالا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کرین کی مدد سے پھنسے ہوئے بقیہ ٹرک کے اندر جانوروں کو باہر نکالنے کا کام شروع کردی گئی تھی اس طرح جانوروں کے کاروباریوں کو اس واقعہ سے کافی نقصان پہنچا ہے۔کاروباری کافی پریشانی کے عالم میں دیکھا گیا ہے۔



