جرائم و حادثات

ٹرین کی زد میں آنے سے 2 عورتوں کی موت

مظفرپور(ای میل)ٹرین کی زد میںآنے سے حاجی پور ۔ کانٹی ریل لائن پر دو خواتین کی موت ہوگئی۔ جی آرپی نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس کے ایم سی ایچ بھیج دیا ہے۔ اس کے بعد لاش کو رشتہ کے سپرد کردیاگیا۔ دونوں کے پاس سے شناختی کارڈ یا دیگر کاغذات نہیں ملے ہیں۔ دیر رات کانٹی اسٹیشن کے پاس مال گاڑی گزررہی تھی اسی وقت عورت نے ٹریک پار کرنے کی کوشش کی ، اندھیرا ہونے کی وجہ سے عورت ٹریک نہیں دیکھ سکی اور وہ ٹرین سے کٹ گئی۔ اس میں وہ شدید طور پر لہو لہان ہوگئی ۔ جی آر پی نے عورت کو جائے وقوع سے علاج کے لیے صدر اسپتال لایا ، ابتدائی علاج کے بعد حالت نازک دیکھتے ہوئے اسے ایس کے ایم سی ایچ ریفر کردیا گیا، وہاں داخل کرانے کے بعد عورت نے دم توڑدیا ۔اس سے پاس سے کوئی شناختی کارد یا دیگر کاغذات برآمد نہیں ہوسکے ہیں۔ وہیں مظفر پور ۔ حاجی پور ریل لائن کے رام دیالو اسٹیشن پرایک عورت شہید ایکسپریس کی زد میں آگئی ، وہ ٹرین کے پہیا میں پھنس کر قریب دوسو میٹر تک گھسیٹتی رہی ،ٹرین کے گزرنے کے بعد گھر والے جائے وقوع سے لاش اٹھا کر لے گئے ۔اطلاع پر جب جی آر پی موقع پر پہنچی تو ہاں لاش نہیں ملی، کافی تلاش کے بعد بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ بتایا جاتا ہے کہ عورت کا گھریلو تنازعہ ہواتھا جس سے شاید اس نے خود کشی کرلی ہے۔ ا

متعلقہ خبریں

Back to top button