بین الاقوامی خبریں

ٹوئٹر نے اکاؤنٹ ویری فکیشن سروس بحال کردی

نیویارک:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر نے اکاؤنٹ ویر ی فائی سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹویٹر کی جانب سے جمعرات کے روز 2017 سے بند سروس کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت اب تمام صارفین بلیو ٹک کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ٹوئٹر کی جانب سے شائع کیے جانے والے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی عہدیداران، شعبہ طب سے وابستہ افراد اور ادارے، مختلف کمپنیاں، برانڈز، فلاحی تنظیمیں و ادارے، نیوز سے وابستہ ادارے اور افراد، انٹرٹین منٹ، اسپورٹس اور سماجی اداروں سے وابستہ افراد ویری فائی کے لیے آن لائن درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔ٹوئٹر کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 6 کیٹگریز کو ترجیح دی جائے گی، وقت کے ساتھ ساتھ سسٹم کو مزید توسیع بھی دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button