بین ریاستی خبریں

اکولہ : ٹیلینٹ سرچ امتحان NTSE پر یک روزہ سیمینار کا کامیاب انعقاد

آکولہ: (اردودنیانیوز)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز آکولہ کی جانب سے مہرالنساء فنکشن ہال میں نویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لئے نیشنل ٹیلینیٹ سرچ ایکزامینیشن کی مکمل معلومات و رہنمائی کی غرض سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر آکولہ کے مختلف اسکولوں سے طلباء و طالبات کی شرکت رہی۔

پروگرام میں شریک طلباء و طالبات کی رہنمائی فرماتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز آکولہ کے ڈائریکٹر جناب انجینئر محمدریاض الحق نے کہا کہ اگر طلبہ چاہتے ہیں کہ ان کا داخلہ ملک کے بڑے اور نامور اداروں سے تعلیم حاصل کرے تو انہیں اپنی بنیادی تعلیم کو مضبوط کرے۔

بنیادی تعلیم کو مضبوط کرنے کے لیے ہا ئی اسکول کی سطح پر NTSE ہمارے ملک کا بہت اہم امتحان ہے۔ اس امتحان کا خاص مقصد یہ ہے کہ ملک بھر سے ذہین ترین طلباء کو تلاش کرکے انھیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جائے۔انہوں نے مزید آگے امتحان کا طریقہ کار و دیگر تفصیلات بتائی۔

اس موقع پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز آکولہ کے دوسرے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر متین دیشمکھ نے اسکالرشپ و انٹرنس امتحانات اور کی اہمیت اور فاؤنڈیشن اسٹڈیز کی افادیت پر رہنمائی کرتے ہوئے کہا کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز آکولہ ایک بڑا مشن اور مقصد لے کر فاؤنڈیشن اسٹڈیز کی تیاری کے لئے ایک تحریک چلا رہا ہے اس انسٹی ٹیوٹ میں NTSE کے ساتھ دیگر مسابقتی امتحانات کے فاؤنڈیشن پر بھی زور دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button