تلنگانہ کی خبریں

ٹی-ایس میسا کا سال نؤ2021 کی جنتری کا ضلع کلکٹر جگتیال جی روی نے اجرا ئی کی

جگتیال: 05/جنوری (اردودنیانیوز) ضلع کلکٹر جگتیال جی روی نے آج اپنے دفتر میں ٹی-ایس میسا کے ذریعہ متعارف کردہ سا ل نؤ کی جنتری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹی- ایس میسا تنظیم کے ریاستی سیکریٹری محمد وکیل نے ضلع کلکٹر کو تنظیم کےاراکین کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے سال نؤ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔مابعد تنظیم کے اراکین نے ایڈیشنل کلکٹر بی راجیشم سے انکے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے انھیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ضلع جگتیال کے ٹی-ایس میسا کے صدر شاہد،خواجہ اختر علی سیکریٹری ضلعی جگتیال ،نائب صدر محمد محمود،سہیل اورزبیر دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button