
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، گجرات اورتمل ناڈو میں روزانہ نئے معاملوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور پر 28903 نئے معاملے روشنی میں آئے۔ جو مثبت معاملوں کا 71.10 فیصد ہے۔
نئے معاملوں میں83.91 فیصد کاتعلق مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، گجرات ،تمل ناڈو اور کیرالہ سے ہے۔تنہا مہاراشٹر میں ہی 61.8 فیصد نئے معاملے سامنے آرہے ہیں، جن کی تعداد 17864 دوسرے نمبر پر کیرالہ ہے جہاں 1970 نئے معاملے سامنے آئے۔جبکہ پنجاب میں 1463 نئے معاملے روشنی میں آئے ہیں۔
ذیل میں دی گئی 8 ریاستوں میں ہر روز نئے معاملوں میں اضافہ ہورہاہے،جبکہ کیرالہ میں پچھلے ایک ماہ کے دوران مثبت معاملوں میں کسی حد تک کمی آئی ہے۔ہندوستان میں مثبت معاملوں کی مجموعی تعداد 2.34 لاکھ( 234406) ہے۔جو مجموعی تعداد 2.05 فیصد ہے۔ہندوستان کے مجموعی مثبت معاملوں میں مہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب کا تناسب 76.4 فیصد ہے۔ ان میں تنہا مہاراشٹر کاتناسب 60 فیصد ہے۔



