نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)پانڈیچری میں کانگریس کی حکومت کے خاتمے کے بعد اب وہاں صدرراج نافذکیاجاسکتاہے ۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادی وہاں حکومت بنانے کا دعویٰ نہیں کریں گے۔ وہاں صرف صدر راج نافذ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر تمیلسائی سندراراجان نے صدر راج کی سفارش کی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سفارش کے لیے ایک خط بھیجا ہے ، جس کافیصلہ کابینہ کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ نارائن سامی کی حکومت اسمبلی انتخابات سے تین ماہ قبل پانڈیچری میں گر گئی تھی۔
کانگریس کے متعدد ارکان اسمبلی کے استعفے کے بعد حکومت اقلیت میں آگئی۔ پانچ کانگریس اور ایک ڈی ایم کے ایم ایل اے نے استعفیٰ دے دیا۔




