بین ریاستی خبریں

پربھنی خبریں

پربھنی شہر میں نئ پانی کی ٹاکی کے رائزنگ کراس کنیکشن کو مزید تین دن درکار

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کے راج گوپال آچاریہ گارڈن میں تعمیر کی گئی نئی پانی کی ٹاکی کا کام تکمیل ہو چکا ہے – راہٹی ندی سے آنے والے رائزنگ لائن کو کراس کنیکشن دینے کے  کام میں تاخیر ہو رہی ہے – جس کے سبب آبی فراہمی میں مزید تین دن لگ سکتے ہیں – پربھنی شہر کے راج گوپال آچاریہ گارڈن پانی کی ٹاکی کا کام تکمیل ہو چکا ہے – جس کے لیے 30 جنوری سے رائزنگ مین لائن کو کراس کنیکشن دینے کا کام جاری کیا گیا تھا –
راہٹی  سے شیواجی نگر میں راج گوپال آچاریہ گارڈن میں پانی لانے کے لیے کاریگاؤں روڈ پر واقع سوپر مارکیٹ علاقہ میں رائزنگ لائن کو کراس لائن جوڑ کر پانی کے ٹاکی کو جوڑا جا رہا ہے –  مذکورہ کام سست رفتاری سے جاری ہے – گزشتہ سات دنوں سے یہ کام چل رہا ہے – جو کام تکنیکی طور پر مشکل بتایا جا رہا ہے –
جو منگل تک ہونے کے امکانات جتاے جا رہے ہیں – دریں اثناء راج گوپال آچاریہ گارڈن کے پانی کی ٹاکی کام تکمیل ہو جانے پر ممتا کالونی کے پانی کے ٹاکی کا لوڈ کم ہو جائے گا – اسی طرح بسمت روڈ پر واقع واٹیکا ہوٹل کے قریب تعمیر کردہ نئی پانی کی ٹاکی، راج گوپال آچاریہ گارڈن میں تعمیر کردہ پانی کی ٹاکی اور ممتا کالونی کی پانی کی ٹاکی اس طرح سے تینوں پانی کی ٹانکیوں کو مستقبل میں راہٹی کے ندی کا پانی دستیاب ہوگا –
بہر کیف پربھنی کے پربھاگ نمبر تین، چار، پانچ چھ، سات اور پندرہ نمبر پربھاگ میں مزید تین دن تک پانی کی فراہمی نہیں ہو سکے گی 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پربھنی شہر میں سٹی بس شروع کرنے کا مطالبہ

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر مجلس بلدیہ کو مجلس بلدیہ عظمیٰ ہوے دس سال پورے ہو چکے ہیں – پربھنی شہر اب پہلے کے مقابلے میں کئ گنا زیادہ پھیل چکا ہے – جہاں شہری آبادی میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے – جس کے سبب بسمت روڈ سے پاتھری روڈ کے درمیان سٹی بس چلانے کا مطالبہ پربھنی شہر مجلس بلدیہ عظمیٰ کے کمشنر دیوی پوار اور میئر انیتا سونکامڑے سے کارپوریٹر اوشا جھامبڑ نے کیا ہے –
انہوں نے اس متعلق دیے گئے یادداشت میں کہا ہے کہ  بسمت روڈ سے پاتھری روڈ پر بڑے پیمانے پر آبادی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے – جہاں نئے نئے کالونیاں تعمیر ہوچکی ہیں – جس کے سبب شہریان کو بنیادی سہولیات مہیا کروانا  مجلس بلدیہ عظمٰی کا فرض ہے – پربھنی شہر میں بسمت روڈ سے پاتھری روڈ روڈ تک سٹی بس چلانا بے حد ضروری ہو چکا ہے – مذکورہ روٹ پر سٹی بس شروع کرنے پر دتادھام سے ساؤلی گیسٹ ہاؤس، کھانہ پور پھاٹہ، راج گوپال آچاریہ گارڈن، ایس پی آفیس، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، ضلع پریشد ،جام ناکہ، گیانوپاسک کالج، پاؤر ہاؤس، وساوا پھاٹہ کے علاوہ ڈینٹل کالج کو جانے آنے کی سہولیات دستیاب ہوگی –
جس کے لیے پربھنی شہر مجلس بلدیہ عظمیٰ کو پہل کرنی ہوگی – اس متعلق پربھنی شہر مجلس بلدیہ عظمی میں قرارداد منظور کی جائے – اسی طرح پربھنی شہر میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے بھی قرارداد منظور کی جائے – اور اس پر فوراً عمل آوری کی جائے – اس طرح کا مطالبہ محترمہ اوشا جھامبڑ نے کمشنر اور میئر سے کیا ہے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پربھنی( سید یوسف )پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے آج پربھنی کے ضلع سرکاری اسپتال میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کورونا ویکسین کا ٹیکہ لیا ہے-اس موقع پر ضلع سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرس کے علاوہ دواخانہ کا عملہ دیکھا جا سکتا ہے – 

متعلقہ خبریں

Back to top button