بین ریاستی خبریں

پربھنی شدید سردی کی لپیٹ میں شہر کا اقل ترین درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ

شدید سردی کی لہر سے لوگ گرم ملبوسات سویٹر، جیکیٹ اور مفلر کے استعمال پر زور دیتے ہوئے پائے گئے

پربھنی شدید سردی کی لپیٹ میں

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و مضافات میں ان دنوں شدید سردی کی لہر میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے – جس سے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوتی جا رہی ہے – شدید سردی سے بعض لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں تو وہی دوسری طرف لوگ چہل قدمی کے لیے نکل پڑ رہے ہیں – محکمہ موسمیات کے مطابق 20 دسمبر بروز اتوار پربھنی کا کم از کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا – جو کہ رواں موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت قرار دیا گیا ہے – ویسے پربھنی کے نام پر شہر کا سب کم از کم درجہ حرارت 17،جنوری 2003 کو 2.8 ریکارڈ درج ہے – جو اب تک کا سب سے کم اقل ترین درجہ حرارت قرار دیا جا چکا ہے – اسی طرح 2014 کے موسم سرما میں 3.6 کم از کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے –
پربھنی میں شدید سردی کی وجہ سے بچاؤ کے لیے لوگ الاؤ اور مارننگ واک چہل قدمی کا سہارا لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں – اسی طرح شہر کے بیشتر علاقوں میں چائے خانوں پر صبح صادق کے وقت لوگ بابی چائے کی چسکیاں لیتے نظر آرہے ہیں –
عیاں رہے کہ پربھنی شہر میں 11،نومبر 2020 کو 8.0 ڈگری سیلسیس اور 10 نومبر 2020 کو 8.5 ڈگری، 5 دسمبر کو 8.8 ڈگری اور 7 دسمبر کے روز 8.1 ڈگری سیلسیس اور 8 دسمبر کے روز 7.5 ڈگری کم از کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے – تاہم آج 20 دسمبر کے روز کم از کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے – جبکہ 19 دسمبر کے روز شہر کا کم از کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا – صرف ایک ہی یوم میں 5.3 ڈگری درجہ حرارت گھٹ گیا ہے – اسی طرح آج ایک ہی دن میں درجہ حرارت کے گھٹنے سے لوگ شدید سردی میں لوگوں کو کپکپاتے ہوئے دیکھا گیا – جس کے سبب شدید سردی کی لہر سے لوگ گرم ملبوسات سویٹر، جیکیٹ اور مفلر کے استعمال پر زور دیتے ہوئے پائے گئے – بہر کیف علاقہ مرہٹواڑہ میں موسم گرما میں ہاٹ سٹی کے نام سے جانے جانیوالا پربھنی شہر اب سب سے کم سردی کے زمرہ میں بھی پہنچ چکا ہے – جہاں رواں موسم سرما میں علاقہ مرہٹواڑہ کی سب کم سردی کا بھی ریکارڈ درج کیا جا رہا ہے – ویسے اب پربھنی علاقہ مرہٹواڑہ میں موسم سرما میں سب کم درجہ حرارت اور موسم گرما میں سب سے زیادہ درجہ حرارت والا ضلع بنتا جا رہا ہے – جسے اب مرہٹواڑہ کا سب سے سرد مقام کہنے میں کوئی حرج نہیں رہا ہے – اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں پربھنی شہر کا کم از کم درجہ حرارت مزید کتنے نیچے تک گر سکتا ہے – یہ تو آنیوالا وقت ہی بتائے گا –

مزید خبریں

حاملہ بیوی کا قتل کرنے پر شوہر کو عمر قید کی سزا

متعلقہ خبریں

Back to top button