بین ریاستی خبریں

پربھنی ضلع میں 235 افراد کورونا وائرس سے متاثر 

پربھنی ضلع میں ایک ہی دن میں 119 پازیٹو مریضوں کے اضافہ سے ضلع میں کھلبلی 

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کے نو تعلقہ جات جن میں پربھنی، پالم، پورنا،گنگاکھیڑ ،سونپیٹھ ،پاتھری ،مانوت ،سیلو اور جنتور میں کورونا وائرس کوویڈ – 19 کے  پازیٹو مریضوں کے تعداد میں کل کے مقابلے میں آج بدھ کے روز 235 پازیٹو مریض پائے گئے ہیں – جبکہ منگل کے روز پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے 116 پازیٹو مریض پائے گئے تھے –

آج جب کہ ایک ہی یوم میں 119 پازیٹو مریضوں کا اضافہ ہوجانے سے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر کھلبلی مچ گئی ہے – پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی جملہ تعداد نو ہزار سات سو اکہتر ہو چکی ہے – جن میں سے اب تک آٹھ ہزار آٹھ سو آٹھ مریضوں کی صحت یابی پر ان کی رخصتی ہو چکی ہیں – جبکہ اب تک پازیٹو مرض لاحق ہونے سے 347 مریض  فوت ہو چکے ہیں –

اسی طرح پربھنی ضلع میں 616 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں – اسی طرح آج 20 پازیٹو مریضوں کی صحت یابی پر ان کی گھر واپسی کر دی گئی ہے – بدھ کے روز ایک پازیٹو مریض کا انتقال ہو چکا ہے – اس طرح کی اطلاع ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر اور سول سرجن ڈاکٹر بالا صاحب ناگر گوجے  کے مشترکہ پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے –

متعلقہ خبریں

Back to top button