ایک ہی دن میں 108 پازیٹو مریضوں کا اضافہ –
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کے نو تعلقہ جات جن میں پربھنی، پالم، پورنا،گنگاکھیڑ ،سونپیٹھ ،پاتھری ،مانوت ،سیلو اور جنتور میں کورونا وائرس کوویڈ – 19 کے پازیٹو مریضوں کے تعداد میں کل کے مقابلے میں آج سنیچر کے روز 323 پازیٹو مریض پائے گئے ہیں – جبکہ جمعہ کے روز پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے 215 پازیٹو مریض پائے گئے تھے –
آج جب کہ ایک ہی یوم میں 108 پازیٹو مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا ہے – پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی جملہ تعداد دس ہزار چار سو پچھتر ہو چکی ہے – جن میں سے اب تک نو ہزار دو سو انتالیس مریضوں کی صحت یابی پر ان کی رخصتی ہو چکی ہیں – جبکہ اب تک پازیٹو مرض لاحق ہونے سے 348 مریض فوت ہو چکے ہیں – اسی طرح پربھنی ضلع میں 888 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں –
اسی طرح آج 20 پازیٹو مریضوں کی صحت یابی پر ان کی گھر واپسی کر دی گئی ہے – سنیچر کے روز ایک پازیٹو مریض کا انتقال ہوا ہے – اس طرح کی اطلاع ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر اور سول سرجن ڈاکٹر بالا صاحب ناگر گوجے کے مشترکہ پریس ریلیز کے زریعے دی گئی ہے –




