پربھنی ضلع کے تمام مدارس 28 فروری تک کے لیے بند

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی تعداد کے پیش نظر اب جماعت دسویں بورڈ اور بارہویں بورڈ کے جماعتوں کو چھوڑ کر تمام جماعتیں 28 فروری تک کے لیے بند رکھنے کے احکامات پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے جاری کیے ہیں –
دسویں اور بارہویں جماعت کے جماعت جاری رہینگے –
دسویں اور بارہویں جماعت کے علاوہ دیگر جماعتوں کے لیے آن لائن تدریس کے خدمات انجام دیے جائیں – اس طرح کے احکامات جاری کئے گئے ہیں – ملحوظ رہے کہ پربھنی شہر و ضلع میں کورونا وائرس کوویڈ – 19 کے مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے – جس کے سبب ضلع انتظامیہ نے اس طرح کا فیصلہ لیا ہے –
بعض مدارس میں اساتذہ پازیٹو پائے گئے ہیں
جس کے سبب تحفظ کے پیش نظر اس طرح کے اقدامات لیے گئے ہیں – اس متعلق اب جماعت دسویں اور بارہویں جماعت کو چھوڑ کر جماعت پنجم تا ہشتم جماعت کے جماعت کو 28 فروری تک عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے – اس طرح کے احکامات پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے جاری کیے۔



