پربھنی کے سرکاری اسپتال میں لگی آگ کی تحقیقات تین دنوں میں پیش کرنے کے ضلع کلکٹر کے احکامات
پربھنی (سید یوسف) پربھنی ضلع کے سرکاری اسپتال میں ایکسیڈنٹ محکمہ کے اوپری منزلہ کے زینہ کو لگی آگ میں رکھے گئے لکڑیوں اور دیگر سامان جل کر تباہ ہوگیا ہے – جس کے لیے پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں – اس متعلق تحقیقاتی کمیشن نامزد کیا گیا ہے – تاکہ آگ لگنے کے حقائق کا پتہ لگایا جا سکے –
ملحوظ رہے کہ پربھنی ضلع سرکاری اسپتال میں سنیچر کے روز شب دس بجے کے قریب بالائی منزلہ میں زینہ پر آگ لگ گئی تھی – جس کے سبب وہاں رکھا گیا سارا سامان جل کر خاک ہو گیا تھا – جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہو گیا تھا – یہی نہیں بلکہ سرکاری اسپتال کے مریضوں میں سراسیمگی اور کھلبلی مچ گئی تھی –
اس متعلق پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے ڈپٹی کلکٹر سنجے کنڈیٹکر کی صدارت میں آگ لگنے کے تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں – جس کی رپورٹ تین دنوں میں پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے –
جس میں سول سرجن ڈاکٹر بالا صاحب ناگرگوجے، ڈاکٹر پرکاش ڈاکے، ڈپٹی کمشنر گائیکواڑ کے علاوہ ڈاکٹر کشور سروسے کو شامل کیا گیا ہے – کورونا کے میعاد میں مریضوں کے دل کا ڈر و خوف نکالنے نیز عوام میں پھیلی سراسیمگی اور کھلبلی کو دور کرنے کے لیے مذکورہ احکامات جاری کئے گئے ہیں –
===================================
پربھنی (سید یوسف) پربھنی میں سابق وزیر و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان کے سالگرہ کے موقع پر درگاہ روڈ پر اوپن ٹینس بال کرکٹ مقابلے کا افتتاح تحسین احمد خان کے ہاتھوں عمل میں آیا –
اس موقع پر کانگریس رہنما سید غفار ماسٹر، قاضی عقیل، شیخ الیاس،ضمیر خان، منتظم عرفان خان، آیان خان، شاداب خان، زبیر خان، سمیر خان، فیروز خان، صابر خان و دیگر دیکھے جا سکتے ہیں –
پربھنی(سیدیوسف) پربھنی شہر کے قدیم تعلیمی ادارے موئیدالمسلمین اردو اسکول پربھنی کے معروف مدرس سید اقبال سید جیلانی کی دختر سیدہ منزہ کا میڈیکل کو نمبر لگنے پر سید اقبال سر کا عبدالمنان سر پربھنی ضلع صدر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا استقبال کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں







