بین ریاستی خبریں

پربھنی : متفرق خبریں

سیدہ حبیب النساء

سیدہ حبیب النساء کوپی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض 

پربھنی (سید یوسف) سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ نے اپنے ایک نوٹیفیکیشن7655  کے ذریعے سیدہ حبیب النسا بنت سید یوسف کو اردو میں ان کے مقالے "مہارشٹرا میں اردو ناول۱۹۸۰ء کے بعد"کے  لیے انھیں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا ہے۔
حبیب النساء نے یہ مقالہ معروف ادیب محقق اورناقد ڈاکٹر مقبول احمد مقبول پروفیسر مہاراشٹرا اودے گری کالج، اودگیرکی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔
پروفیسر ابنِ کنول شعبئہ اردو دہلی یونیورسٹی اور ڈاکٹر عقیلہ سید غوث صدر شعبہ اردو مہیلا کالج امبہ جوگائی ضلع بیڑ اس مقالے کے ایکسٹرنل ممتحن تھے۔ اس متعلق 30 جنوری کو پروفیسر شیلجا واڈیکر ڈائریکٹر اسکول آف لینگویج لٹریچر اینڈ کلچرل اسٹڈیز ایس آر ٹی ایم یونیورسٹی, ناندیڑ کی صدارت میں آن لائن وائیوا منعقد ہوا-
جس میں ڈاکٹر عقیلہ سید غوث نے ایکسٹرنل ممتحن کی حیثیت سے شرکت کی۔ریسرچ اسکالر نے اپنے مقالے کی غرض غایت اور اس کی اہمیت و افادیت پر اختصار کے ساتھ بہترین انداز میں روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر شلیجا میڈم اور ڈاکٹر عقیلہ میڈم  نے حبیب النساء کے پریزینٹیشن کو سراہتے ہوۓ مسرت کا اظہار کیا۔
عیاں رہے کہ حبیب النساء گیان اپاسک کالج پربھنی  کے شعبہء اردو میں برسرِ خدمت ہیں۔ ان کی ایک کتاب بھی شائع ہوئی ہے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ گنیش راؤ دودھ گاونکر صدرگیان اپاسک شکشن منڈل، ڈاکٹرسندھیاتائی کدم سیکریٹری گیان اپاسک شکشن منڈل اور کالج کے تمام اساتذہ اور عزیز واقارب نے حبیب النسا کو مبارکباد پیش کی ۔

اسی طرح انہیں عزیز و اقارب دوست احباب کے علاوہ رشتہ داروں نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا –


بین الاقوامی چمپئن شپ مقابلے میں آے سی ایم سی ایس ابیکس کلاسیں کے شاندار نتائج

ڈاکٹر

ڈاکٹر
پربھنی (سید یوسف) بین الاقوامی سطح پر ہونے والے چمپئن شپ ابیکس امتحان میں آے سی ایم اے ایس آن لائن کلاسی لوکومانیہ نگر، رام کرشن نگر اور دتا دھام علاقے میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ابیکس امتحان میں پرگیا گوباڑے، آدیتیہ کھیتری،سوراج شیڑکے، سید عمر فاروق سید یوسف، سنسکرتی کامڑے،شوریہ بھراڑے،آرین کھندارے  جے آر لیول امتحان میں فرسٹ پوزیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے
ڈاکٹر

 جبکہ دوم پوزیشن سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں شری نیدھی چوہان، نوتن راٹھور، رتیش گڑسڑکر، انوشکا کھتری، روہن کاڑے، سونل کٹہارے ،آرین کامڑے شامل ہیں –

پرگیا گوباڑے ،سید عمر فاروق،آدیتیہ کھیتری فرسٹ رینک میں کامیاب 

عیاں رہے کہ پروفیسر روی بھراڑے یہ گزشتہ کئی برس سے بین الاقوامی ابیکس امتحان کے  کلاسیں لیتے رہتے ہیں – جہاں اب تک سینکڑوں طلباء و طالبات نے  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پربھنی ضلع کا نام ملک میں و عالمی سطح پر روشن کیا –
ڈاکٹر
واضح رہے کہ ابیکس کلاسیں میں شرکت کرنے پر طلباء و طالبات میں خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے – اسی طلباء ریاضی کے مضمون میں ذہین ثابت ہوتے ہیں – اور ذہنی صلاحیت میں بے شمار اضافہ ہوتا ہے –
ابیکس امتحان میں آے سی ایم اے ایس ابیکس ،پربھنی کے  ڈائریکٹر پروفیسر روی بھراڑے کو اسٹیٹ ڈائریکٹر آرتی لیمن  نے نمایاں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے – اسی طرح سرپرست حضرات کے علاوہ طلباء میں نمایاں کامیابی پر مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے –

متعلقہ خبریں

Back to top button