پربھنی: (سید یوسف)مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے اساتذہ کے شالارتھ آئی ڈی کے حصول کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن, اورنگ آباد کی جانب سے شالارتھ پرپوزل جمع کرنے کے بعد منظوری دینے میں ٹال مٹول سے کام لیے جانے پر نیشنل اردو ٹیچرس یونین کی جانب سے ورشا گائیکواڑ سے کامیاب نمائندگی کی گئی – اس موقع پر ریاستی صدر مرزا سلیم بیگ، ریاستی سیکرٹری سید مہتاب، پروفیسر شیخ منصور، مولی علی، مختار قادری، صبغت اللہ خان و دیگر دیکھے جا سکتے ہیں –
پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے 29 پازیٹو مریضوں کا اضافہ
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کے نو تعلقہ جات جن میں پربھنی، پالم، پورنا،گنگاکھیڑ ،سونپیٹھ ،پاتھری ،مانوت ،سیلو اور جنتور میں کورونا وائرس کوویڈ – 19 کے پازیٹو مریضوں کی کل کے مقابلے میں آج 29 پازیٹو مریضوں کا اضافہ پایا گیا ہے – آج سنیچر کے روز 70 پازیٹو مریض پربھنی میں پائے گئے ہیں –
پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی جملہ آٹھ ہزار پانچ سو اٹھارہ ہو چکی ہے – جن میں سے اب تک سات ہزار نو سو بارہمریضوں کی صحت یابی پر ان کی رخصتی ہو چکی ہیں – جبکہ اب تک پازیٹو مرض لاحق ہونے سے 324 مریض فوت ہو چکے ہیں –
اسی طرح پربھنی ضلع میں 222 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں
جن میں سے آج 85 افرد کو ان کی صحت یابی پر ان کی گھرواپسی کر دی گئی ہے -اسی طرح آج ایک بھی پازیٹو مریض کا انتقال ہوا ہے
پربھنی (سید یوسف) مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے اساتذہ کے شالارتھ آئی ڈی کے حصول کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کی جانب سے پروپوزل جمع کرنے کے بعد بھی ٹال مٹول سے کام لیے جانے پر نیشنل اردو ٹیچرس یونین کی جانب سے ورشا گائیکواڑ سے کامیاب نمائندگی کی گئی –
اس موقع پر ریاستی صدر مرزا سلیم بیگ، ریاستی سیکرٹری سید مہتاب، پروفیسر شیخ منصور، مولی علی، مختار قادری، صبغت اللہ خان و دیگر دیکھے جا سکتے ہیں –
پربھنی (سید یوسف) علاقہ مرہٹواڑہ کے معروف سیاست دان رکن کونسل عبداللہ خان درانی عرف بابا جانی کو پربھنی ضلع سینٹرل کوآپریٹو بینک کے ڈائریکٹر عہدہ پر بلا مقابلہ منتخب کیے جانے پر ان کا پاتھری میں ان کی رہائش گاہ پر شاندار استقبال عمل میں آیا –
اس موقع پر خطیب محمد عتیق فاروقی، ایڈووکیٹ قاضی تہمیدالدین فاروقی، قاضی محمد علیم الدین فاروقی، محمد رفیع الحق عرف محمد بابر ،سید محسن قادری ،خواجہ سید ضمیر الدین نقشبندی، محمد انیس فاروقی، پاتھری و دیگر دیکھے جا سکتے ہیں –




