بین ریاستی خبریں

پربھنی : معروف موظف مدرس بسم اللہ خان سر انتقال کر گئے-

معروف موظف مدرس بسم اللہ خان سر انتقال کر گئے-

کےـمیں
پربھنی : (سید یوسف) پربھنی شہر کی مشہور معروف تعلیمی شخصیت بسم اللہ خان ابن مرحوم وزیر خان، (عمر 69 سال) موظف مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول، پربھنی ساکن پربھنی حال مقیم نئی آبادی،مخدوم نگر، ناندیڑ شب دیڑھ بجے قلبی حملہ کے باعث رہائش گاہ پر انتقال کر گئے – مرحوم نہایت خوش مزاج، ملنسار اور دیندار طبیعت کے مالک تھے –
وہ انگریزی کے ایک بہترین استاد کے ساتھ ساتھ ماہر اقبالیات پر مکمل دسترس رکھنے والی شخصیت کے علاوہ عمدہ بے باک مقرر کے طور پر بے حد مقبول تھے – ان کی نماز جنازہ جمعرات کے روز بعد نماز ظہر مسجد عابدین، نئی آبادی، ناندیڑ میں ادا کی گئی –
جبکہ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی – پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی اور تین لڑکے شامل ہیں – اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے- آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button