
پربھنی میں ممبئی مہیلا کانگریس کی مشیر و فلمی اداکارہ نغمہ کے سالگرہ کے موقع پر 146 کمبلوں کی تقسیم

پربھنی:28ڈسمبر (سید یوسف) ۔آل انڈیا ویمن کانگریس کی جنرل سکریٹری اور ممبئی ویمن کانگریس کی مشیر و فلمی اداکارہ نغمہ مورارجی کے سالگرہ کے موقع پر ، کانگریس یوتھ لیڈر محمد الیاس نے 25 دسمبر بروز جمعہ کو 146 ضرورت مند لوگوں میں کمبل تقسیم کیے۔
کانگریس کے نوجوان رہنما محمد الیاس یہ ہمیشہ ہی سماجی اور فلاحی خدمات میں ہمیشہ ہی سب سے آگے رہتے ہیں اور غریبوں کے لئے کام کرتے رہتے ہیں۔ وارڈ نمبر گیارہ کالونی کے ٹیچر کالونی غوث کالونی علاقے کی سڑکیں خراب اور خستہ حالت میں تھیں۔ جہاں انہوں نے اس کام کے لیے آگے بڑھ کر آئیں اور اس دیرینہ مسئلہ کو انہوں نے حل کیا –
فلمی اداکارہ نغمہ مورارجی جنرل سکریٹری آل انڈیا ویمن کانگریس اور مشیر ، ممبئی مہیلا کانگریس کے سالگرہ کے موقع پر کمبل کی تقسیم کا انعقاد ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں کیا – اس موقع پر منعقدہ اس تقریب کے لئے ڈپٹی میئر بھگوان واگھمارے ، کانگریس قائد سید غفار ماسٹر ، سلیم ماسٹر ، آصف حسین انصاری، شیخ غوث ، عبد المتین نور ، شیخ کلیم اور جئے پنڈت موجود تھے۔ اس پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لئے کانگریس یوتھ نوجوان رہنما محمد الیاس اور ان کے فرینڈ سرکل نے سخت محنتیں کیں ہیں ۔



