پولیس اہلکار محمد رفیع الحق عرف محمد بابر حسن خدمات سے سبکدوش
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کی معروف شخصیت محمد رفیع الحق عرف محمد بابر ابن رؤف الحق اے ایس آئی، نانل پیٹھ پولیس اسٹیشن، پربھنی اپنے 35 سال 7 مہینے کے طویل خدمات کے بعد 31 جنوری 2021 کے روز اپنے شاندار خدمات سے سبکدوش ہو گئے ہیں – اس ضمن میں آج انہیں پربھنی شہر کے نانل پیٹھ پولیس میں محکمہ پولیس کی جانب سے انہیں شاندار وداعیہ دیا گیا –
اس موقع پر نانل پیٹھ پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹرکندن کمار واگھمارے نے محمد بابر اے ایس آئی کے اعتراف خدمات پر مفصل روشنی ڈالی – اسی طرح محمد بابر نے بھی ان کے اعتراف خدمات پر پولیس محکمہ کا شکریہ ادا کیا –
عیاں رہے کہ محمد بابر پولیس اہلکار پربھنی نے پربھنی ڈی ایس بی میں 15 سال، مونڈھا پولیس اسٹیشن میں 7 سال، ایل سی بی میں 5 سال اور نانل پیٹھ پولیس اسٹیشن میں ساڑھے چار سال شاندار خدمات انجام دیے – ملحوظ رہے کہ محمد بابر فٹبال کے قومی کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں –
جس کے سبب ہی ان کا تقرر محکمہ پولیس میں ہوا تھا – محمد بابر اے ایس آئی کے شاندار حسن خدمات سبکدوشی اپنا کارنر پر سید محسن باغبان کی جانب سے ان کا شال اور ہار کے زریعے استقبال کیا گیا – اس موقع مولانا مجیب دہلوی، قاضی علیم الدین فاروقی، ایڈووکیٹ قاضی تہمیدالدین فاروقی کے علاوہ دیگر دوست احباب موجود تھے




