بین ریاستی خبریں

پربھنی :کورونا وائرس کے پیش نظر جماعت پنجم تا نہم کے مدارس کو 7 مارچ تک بند رکھنے کے احکامات  

اور
پربھنی (سید یوسف) پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظر کوویڈ – 19 کے صورتحال کو ملحوظ رکھتے ہوئے پربھنی ضلع کے خانگی مدارس کو 27 جنوری سے شروع کر دیا گیا تھا – بعدازاں ضلع میں کورونا وائرس کے  پازیٹو مریضوں میں اضافہ کے پیش نظر مذکورہ مدارس کو 28 فروری تک کے لیے بند کر دیا گیا تھا –
جس میں جماعت پنجم تا نہم اور گیارہویں جماعت کو بند کر دیا گیا تھا – جس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے 7، مارچ تک کے لیے اسکول بند کرنے کرنے کے احکامات ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے جاری کیے ہیں –  جس میں جماعت دہم بورڈ اور بارہویں بورڈ کے جماعت کو ان کے بورڈ امتحان کے پیش نظر ریگولر جاری رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں  –

اسی طرح اسکول میں تمام اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو روزانہ حاضر رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں – جس میں اساتذہ کو آن لائن تدریسی خدمات انجام دینے اور ابھیاس گٹ کے زریعے تعلیم جاری رکھنے اور اسکول کے کام کاج کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں –

متعلقہ خبریں

Back to top button