بین ریاستی خبریں

پربھنی: کورونا وائرس, ایس ٹی بسوں اور خانگی گاڑیوں کےحمل و نقل پر پابندی عائد

ایس ٹی بسوں کو ودربھا کے ان 11 اضلاع میں نہ بھیجنے کا فیصلہ پربھنی ایس ٹی کنٹرولر مکتیشور جوشی نے لیا ہے -پربھنی:(سید یوسف)پربھنی شہر و ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظر کوویڈ – 19 کے صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی طرح کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے ودربھا کے 11 اضلاع سے آنے جانے والے ایس ٹی بسوں اور خانگی گاڑیوں کے حمل و نقل پر پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے پابندی عائد کر دی ہے –
عیاں رہے کہ پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر اس طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں – ملحوظ رہے کہ ودربھا کے امراوتی، اکولہ، ایوت محل میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی تعداد میں آے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے – جس کے سبب مذکورہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں – 

ان 11 اضلاع میں امراوتی، واشم، ایوت محل، اکولہ ،بلڈانہ ،ناگپور، چندر پور، گڑچرولی، گوندیا،وردھا،بھنڈارہ کے نام شامل ہیں

ان اضلاع میں ایس ٹی بسوں، خانگی مسافر گاڑیوں کے آنے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے – اگرچہ کسی قسم کی کوئی ایمرجنسی خدمات ہو تو ایسی صورت میں اینٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا  ہے –
جس کے لیے پربھنی ضلع کے تمام بارڈر پر پولیس چوکی لگائی گئی ہے – جہاں پولیس کی معرفت جانچ پڑتال کی جائے گی – اس طرح کا اعلامیہ پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے جاری کیا ہے -عیاں رہے کہ پربھنی ضلع کلکٹر کے احکامات ملتے کے بعد ایس ٹی مہامنڈل نے پربھنی سے ودربھا کو جانے والے تمام بسوں کے جانے آنے پر روک لگا دی ہے –
اسی طرح پربھنی ضلع کے پاتھری ڈپو، جنتور ڈپو اور گنگاکھیڑ ڈپو سے ایس ٹی بسوں کو ودربھا کے ان 11 اضلاع میں نہ بھیجنے کا فیصلہ پربھنی ایس ٹی کنٹرولر مکتیشور جوشی نے لیا ہے –
دریں اثناء پربھنی بس اسٹینڈ سے جانے والی ناگپور، اکولہ، چندر پور اور بلڈانہ بسیں اسی طرح جنتور سے امراوتی، اکولہ اور پاتھری سے اکولہ بس جانے آنے کے لیے پوری طرح سے بند کر دی گئی ہے – اس متعلق ایس ٹی کنٹرولر مکتیشور جوشی نے ودربھا کے ایس ٹی محکمہ کے ڈویژنل افسران سے بھی بات چیت کی ہے – علاوہ ازیں خانگی مسافر گاڑیوں کے جانے آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button