پربھنی (سید یوسف) علاقہ مرہٹواڑہ کی مشہور معروف سیاسی سماجی ملی شخصیت محمد امداد اللہ بیگ ابن محمد اسعد اللہ بیگ عمر 82 سال سابق نائب صدر بلدیہ مجلس بلدیہ، پربھنی کا دوران علاج ممبئی کے ملت اسپتال میں 15 مارچ بروز پیر دوپہر دو بجے کے قریب انتقال ہو چکا ہے – ان کی نماز جنازہ بتاریخ 16 مارچ 2021 بروز منگل صبح 10 بجے مرحوم امداد اللہ بیگ کے رہائش گاہ، یوسف کالونی پربھنی کے روبرو گلشن اطفال پرائمری اسکول کے گراؤنڈ پربھنی میں ادا کی جائیگی اور تدفین سید اخوند شاہ میاں قبرستان پربھنی میں عمل میں آئیگی –
مرحوم نہایت خوش مزاج ،ملنسار اور دیندار طبیعت کے مالک تھے – وہ مسلم لیگ کے نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر بھی تھے – اسی طرح پربھنی مجلس بلدیہ کے وہ 17 سال تک نائب صدر بلدیہ کے عہدہ پر فائز رہے – مرحوم یہ علاقہ مرہٹواڑہ میں بے باک مقرر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے- پسماندگان میں اہلیہ موظف پروفیسر منیرہ بیگ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہے – اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین




