سرورقفلمی دنیا

پرینکا کی کتاب کا بل بورڈ نیویارک کی عمارت پر آویزاں

پرینکا

ممبئی:(اردودنیا.اِن) پرینکا چوپڑا کی فلمیں ہی نہیں کتاب بھی عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔گزشتہ روز انسٹاگرام پربالی وڈ اداکارہ نے نیو یارک کی 6 منزلہ عمارت پر آویزاں اپنی کتاب ’’ Unfinished ‘‘ کا بل بورڈ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

پرینکا نے انسٹاگرام پر تصویر کے ہمراہ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی اور لکھا کہ نیویارک کی چھ منزلہ عمارت کے بل بورڈ پر Unfinished کو دیکھنا غیر حقیقی سا ہے، خواتین کے اس تاریخی ماہ کے جشن کے لیے خواتین کی آواز وں کو بلند کرنے پر خوشی ہوئی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس بل بورڈ کو جو چیز اور خاص بناتی ہے وہ یہ کہ کتاب کی ریلیز کو آج ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے۔پرینکا کی پوسٹ پر مداحوں اور بالی وڈ کے متعدد اداکاروں کی جانب سے بھی انھیں سراہا جا رہا ہے۔ہریتھک روشن نے پوسٹ پر حیرت انگیز کہتے ہوئے خوشی کا اظہار تو وہیں اداکارہ دیا مرزا نے بھی متعدد ایموجی بھیجے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button