سرورققومی خبریں

پرینکا گاندھی آسام میں چائے باغات کی مزدور خواتین کے ساتھ گھل مل گئیں٭ تصاویرسوشیل میڈیا پر ہوئیں وائر

پرینکا

پرینکا گاندھی آسام میں چائے باغات کی مزدور خواتین کے ساتھ گھل مل گئیں,تصاویرسوشیل میڈیا پر ہوئیں وائر

گوہاٹی:(اردودنیا.اِن)پرینکا گاندھی واڈرا جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی جو کہ انتخابات کے ضمن میں آسام کا دؤرہ کرتے ہوئےانتخابی تشہیر میں مصروف ہیں اور انتخابی مہم کی کمان سنبھالی ہوئی ہیں یہاں مختلف شعبہ جات کے عوام سے ملاقات کر رہی ہیں۔آج اپنے دؤرہ آسام کے دوسرے دن پرینکا گاندھی نے آسام کے بسواناتھ ضلع کے سدھورو ٹی گارڈ ن کا دؤرہ کرتے ہوئے ان چائے باغان کی خاتون مزدوروں کیساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔

پرینکا

پرینکا گاندھی واڈرا نے چائے باغان سے چائے کی پتی توڑکر جمع کرنے والی مزدور خواتین کیساتھ فرش پر بیٹھ کر ان سے مختلف امور پر بات کی اور انہیں درپیش مسائل اور ان چائے کے باغات میں انہیں دی جانے والی سہولتوں سے واقفیت حاصل کی۔

پرینکا

اس موقع پر پرینکا گاندھی واڈرا نے ان چائے باغان کے خاتون مزدوروں کیساتھ وہاں کے مشہور لوک گیت جھمو پر رقص کرتےہوئے ان خاتون مزدوروں کے چہروں پر حیرت اور خوشی کے لمحات بکھیر دئیے ۔

پرینکااس موقع پر پرینکا گاندھی واڈرا جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے کہا کہ ان چائے باغان کے ملازمین کی زندگی سادگی اور حقیقی کی ایک بہترین مثال ہے ۔ پرینکا گاندھی نے ان خواتین کو تیقن دیا کہ وہ انکے حقو ق کیلئے جدوجہد کریں گی

پرینکا

جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی پرینکا گاندھی واڈرا اس موقع پر کہا کہ آسام میں ہونے والے انتخابات صرف کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ نہیں بلکہ یہ آسام کی شناخت اورآرایس ایس ۔ بی جے پی آئیڈیالوجی کی شناخت والے انتخابات ہیں۔بعد ازاں پرینکا گاندھی نے باقاعدہ ان خواتین کیساتھ ملکر چائے کے باغ میں چائے کی پتیاں بھی جمع کیں جس طرح روز یہ خواتین کیا کرتی ہیں ۔ 

پرینکاپرینکا گاندھی واڈرا نے چائے باغان کی خاتون مزدوروں سے ملاقات کے بعد تیج پور میں مہابھیرؤکے مندر میں درشن بھی کیے۔اس کے بعد وہ تیج پور میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرنے والی ہیں پرینکا گاندھی واڈرا نے کل اپنے دورہ کے پہلے دن یہاں کے کاماکھیا مندر میں پوجا پاٹھ کی تھی۔

 note : all above photos are taken from Facebook page 

متعلقہ خبریں

Back to top button