بین ریاستی خبریںسرورق

پنجاب : مظاہرین نے بی جے پی کے ایم ایل اے کو زدوکوب کیا

چنڈی گڑھ:(اردودنیا.اِن)پنجاب کے بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کوضلع مکتسر کے مالوٹ میں کسانوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر پیٹا اور ان کی قمیص پھاڑ دی۔ یہ معلومات پولیس نے دی ہیں۔ پچھلے کئی مہینوں سے بی جے پی قائدین کو کسانوں کی مخالفت کا سامناہے۔

https://twitter.com/DalipPancholi/status/1376010954530455560

کسان زرعی قوانین کے معاملے سے متعلق ریاست میں بی جے پی قائدین کے پروگراموں کی مخالفت کر رہے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایاہے کہ جب آبور کے ایم ایل اے ارون نارنگ مقامی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کے لیے مالوٹ پہنچے تو احتجاج کرنے والے کسانوں کے ایک گروہ نے ان کا گھیراؤ کرلیا اور کالی سیاہی نے انہیں اوران کی گاڑیوں پر پھینک دیا۔

پولیس نے بتایاہے کہ کچھ پولیس اہلکار ایم ایل اے اور مقامی رہنماؤں کو ایک دکان پر لے گئے لیکن بعد میں جب وہ اس سے باہر نکلے تو مظاہرین نے مبینہ طور پر انہیں پیٹا اور نارنگ کے کپڑے پھاڑڈالے۔عہدیداروں نے بتایاہے کہ نارنگ کے ہمراہ آنے والے پولیس اہلکاروں کو مظاہرین سے بچانے میں انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعدمیں پولیس نے ایم ایل اے کو ایک محفوظ جگہ پرلے جایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button