بین ریاستی خبریں

پنجاب میں کورونا کے 1309نئے کیسز درج،پٹیالہ—لدھیانہ میں رات کا کرفیونافذ

پنجاب

امرتسر: (اردودنیا.اِن)ملک کی 6 ریاستوں میں جہاں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، ان میں پنجاب بھی شامل ہے۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1309 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حکومت نے ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کے سلسلے میں پٹیالہ ، لدھیانہ ، نواں شہر ، جالندھر ، ہوشیار پور اور کپورٹلہ میں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں اب تک ایک لاکھ 93 ہزار 345 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے پانچ ہزار 996 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اب تک ایک لاکھ 77 ہزار 280 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں ابھی بھی 10 ہزار 59 افراد زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button