قومی خبریں

پنجاب کے موگا میں مگ 21 بائسن طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ کی موت

موگا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی فضائیہ کے مگ 21 طیارے کے حادثے میں ایک اور پائلٹ کی موت ہوگئی ہے۔ یہ مگ 21بائشن لڑاکا طیارہ دیر رات پنجاب کے شہر موگا میں ایک حادثے میں ہلاک ہوا تھا، جس میں اسکواڈرن لیڈر ابھینوف چودھری کی موت ہوگئی تھی۔ فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پچھلے دو ماہ میں مگ 21 طیارے کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔

مارچ کے مہینے میں گوالیار میں ایک گروپ کیپٹن رینک کا افسر حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا۔فضائیہ کے مطابق بائسن طیارہ گذشتہ رات مغربی سیکٹر میں ایک حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثہ میں لڑاکا طیارہ اڑانے والے اسکواڈرن لیڈر ابھینوف چودھری کی موت ہوگئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر فورس اس اندوہناک نقصان پر اظہار تعزیت کرتا ہے اور غمزدہ کنبہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

فضائیہ نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے عدالت انکوائری کو حکم دیا ہے۔معلومات کے مطابق اس میگ 21 بائسن طیارے نے رات 12 بجے راجستھان کے سورت گڑھ ائیر بیس سے معمول کی پرواز لی۔لیکن پرواز کے دوران یہ طیارہ پنجاب کے علاقے موگا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button