سرورققومی خبریں

پنچایت انتخابات کے دوران 577 اساتذہ کی موت :جب انتظامات ناقص تھے تواساتذہ کوالیکشن میں کیوں بھیجا؟پرینکاگاندھی

پرینکاگاندھی نے یوپی پنچایت الیکشن میں مہلوک اساتذہ کے اہل خانہ کے مطالبات کی حمایت کی

لکھنو:(اردودنیا.اِن)اترپردیش میں پنچایت انتخابات کے دوران 577 اساتذہ کی موت ہوگئی ہے۔ یہ دعویٰ ریاستی اساتذہ آرگنائزیشن نے کیاہے۔ اس کے بعدکانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ خبریں بہت خوفناک ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھاہے کہ یوپی پنچایت انتخابات میں ڈیوٹی میں مصروف تقریباََ500 اساتذہ کی ہلاکت کی خبر افسوسناک اورخوفناک ہے۔

انتخابی ڈیوٹی کرنے والوں کے سیکیورٹی انتظامات ناقص تھے پھرانہیں کیوں بھیجا؟ میں تمام اساتذہ کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے معاوضہ اور ملازمتوں کے مطالبے کی بھر پور حمایت کرتی ہوں۔اترپردیش میں تین درجے کے پنچایت انتخابات کورونا مدت کے وسط میں شروع ہوئے۔اس صورتحال کی وجہ سے ، پنچایت انتخابات کی ڈیوٹی گننے میں مصروف ملازمین خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button