تلنگانہ کی خبریں

پوتری کی بے رحمی 103 سالہ ضعیف بیمار خاتون سڑک پر ،انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک اور واقعہ

ماں باپ کی التجا کو دختر نے ٹھکرایا ،

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پوتری کی بے رحمی سے 103 سالہ ضعیف بیمار دادی اور اس کے والدین سڑک پر ٹھکانہ لگانے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں ۔ کورونا نے ایک اور خونی رشتے کو شرمسار کردیا ہے ۔ ایک اور واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ کے ویملواڑہ میں پیش آیا ۔ وینکٹ سوامی کی چار بیٹیاں ہیں جن میں دونوں کا انتقال ہوگیا ۔ بڑی بیٹی کو وینکٹ سوامی نے ہی مکان تعمیر کروا کردیا ہے ۔ اس کی 103 سالہ ضعیف ماں زندگی اور موت کے درمیان کشمکش میں رہی ہے ۔

مکان مالک نے کورونا کے خوف سے وینکٹ سوامی کو زبردستی بمکان خالی کرادیا ۔ وینکٹ سوامی نے مالک مکان کے سامنے کافی منت و سماجت کی مگر مالک مکان نے ایک نہیں سنی اور نہ ہی ضعیف خاتون پر رحم کیا جس پر وینکٹ سوامی نے اپنی ضعیف ماں اور شریک حیات کے ساتھ اپنی دختر سنیتا کے گھر پہونچا لیکن پوتری نے اپنی ضعیف دادی کو گھر میں لانے کی اجازت نہیں دی اور اپنے بیٹے اور دختر کے ساتھ گھر کو مقفل کر کے روانہ ہوگئی جس پر وینکٹ سوامی نے بیٹی کے گھر کے سامنے سڑک پر ایک پلنگ پر اپنی ماں کو لٹیا کر بیٹھ گیا اور اس کی شریک حیات بھی سڑک پر گذارا کرنے کے لیے مجبور ہوگئی ۔

مالک مکان کی بے رخی پھر بھی سمجھ میں آتی ہے جب خونی رشتے ہی اپنوں کو سہارا دینے سے انکار کرتے ہیں دوسروں سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے ۔ وینکٹ سوامی نے مقامی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہو کر اپنی داستان سنائی ۔ پولیس کی ہدایت کے باوجود مالک مکان نے دوبارہ گھر میں داخل ہونے سے انکار کردیا ۔ پھر دوبارہ اپنی بیمار ضعیف ماں کو لے کر اپنی بیٹی کے گھر پہونچا ۔ دوبارہ بیٹی کی جانب سے انکار کرنے پر سڑک پر ہی رہ گیا ۔ پولیس مداخلت کرتے ہوئے وینکٹ سوامی کی دختر اور اس کے بچوں کی کونسلنگ کررہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button