ممبئی:2/ جنوری (ایجنسیز ) ممبئی کی سیشن عدالت نے گزشتہ دنوں پولیس عملہ پر تھوکنے اور خاتون کانسٹبل کو اپنے دانتوں سے کانٹنے کے معاملے میں پیشگی ضمانت دینے سے یہ کہکر انکار کیا کہ ملزمہ ایک سنگین معاملے میں ملوث ہے اور اس نے محکمہ پولیس کی بے عزتی کی ہے۔
سیشن جج ڈی ڈی کوچے نے درخواست مسترد کرتے ہوے مزید کہا کہ دو فریقین کے جھگڑے کے دوران پولیس کو فون کرکے عرض گزار کی بیٹی نے ہی طلب کیا تھا اور جب پولیس ابنا فرض انجام دے رہی تھی تو عرض گزار اس سے متفق نہیں ہوئ اور اس نے پولیس کو ہی تشدد کانشانہ بنایا جو ناقابل برداشت ہے استغاثہ کے مطابق سنگیتا گپتا نامی خاتون مضافات کے ایک چال میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہے
انکا اپنے ایک پڑوسی سے جائداد کا تنازعہ چل رہا ہے گزشتہ دنوں دونوں کے درمیان کسی بات کو لیکر جھگڑا ہوگیا اس دوران سنگیتا کی بیٹی نے پولیس کو فون کیا جسکے بعد ڈیوٹی پر موجود خاتون کانسٹبل وہاں پہونچی اور اس نے جھگڑ ئے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن سنگیتا کو ایسا لگا کہ خاتون کانسٹبل اسکے مخالفین کی طرفداری کر رہی ہے جسکے سبب اس نے اپنے لڑکے کو کہا کہ وہ اس پوری کاروائ کو اپنے موبائل میں ریکارڑ کرے اور جب لڑکا ریکارڑنگ کرنے لگا تو کانسٹبل نے اسکا موبائل ضبط کرنے کی کوشش کی جس سے دل برداشتہ ہو کر سنگیتا نے اسکے ہاتھ پر کاٹ لیا ۔