تلنگانہ کی خبریں

پولیو سے پاک معاشرہ کی تعمیر ضلع کلکٹر محترمہ کے۔نکھیلا کا بیان

پولیو سے پاک معاشرہ کی تعمیر ضلع کلکٹر محترمہ کے۔نکھیلا کا بیان

پولیو
جنگاوُں : 31جنوری (محمد عابد فیصل قریشی)ضلع کلکٹرجنگاؤں محترمہ کے۔ نکھیلا بروز اتوار بمقام  پرائمری اسکول  دھرماکانچہ، امبیڈکر نگر میں  پلس پولیو ڈراپ پروگرام کا آغاز کیا۔پانچ سال تک کے بچوں کے لئے پولیو کی خوراک پلائی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلس پولیو کے دو قطرے بچوں کے پلانے سے ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک بن جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں نسلوں کو صحت مند رکھنے کے لئے 5 سال سے کم عمر کے  بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے پولیو دو قطرے پلائے جارہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے ضلع  میں کل  308 پولیو ڈراپ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں اور ضلع میں 0 سے 5 سال کی عمر کے 42894 بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے اورہر ایک کو بچے میں پولیو کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کیلئے اس مہم کی منظم منصوبہ بندی  کی گئی ہے۔ 
پلس پولیو مراکز کے علاوہ محکمہ طب کے کارکنوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلانے کیلئے  تفویض کیا گیا ہے۔  گشتی گاڑیوں کے ذریعہ بس اسٹیشنوں اور آبادی والے علاقوں میں پلس پولیو کے قطرے پلانے کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ سفر میں ہیں وہ اپنے بچوں کو پولیو کی خوراک ضرور پلائیں۔
پیر سے انگن واڑی اور آشا کارکنان ہر گھر پہنچ کر بچوں کو پولیو کی خوراک دینگے ۔اس موقع پرصدر نشین بلدیہ پوکالا جمنا،ضلعی عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر اے۔ مہیندر ، پیرا میڈیس طبی عملہ و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button