وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے دیاتحقیقات کا حکم
پونا: (ایجنسی) کورونا وائرس کی ویکسین کووی شیلڈ بنا رہے مہاراشٹر کے پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ٹرمنل ایک گیٹ کے پاس جمعرات کو دوپہر بھیانک آگ لگ گئی۔ سیرم انسٹی ٹویٹ کے منجری پلانٹ میں لگی آگ پر تقریبا دو گھنٹے کی مشقت کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔ اس حادثہ میں اب تک پانچ لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ اب تک ملی جانکاری کے مطابق آگ سیرم انسٹی ٹویٹ کے ٹرمنل گیٹ ایک۔ بلڈ میں چوتھے اور پانچویں فلور تک پھیل گئی تھی۔
پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی جائے واقعہ پر پہنچے اور راحت و بچاو کام شروع کیا۔ اس کے ستھ ہی این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو بھی راحت اور بچاو کے کاموں کیلئے سیرم انسٹی ٹیوٹ روانہ کیا گیا ہے۔پونے کے میئر مرلی دھر موہول نے کہا کہ چار لوگوں کو عمارت سے محفوظ نکال لیا گیا تھا ، لیکن جب آگ پر قابو پایا گیا تب ہمارے جوانون کو پانچ لوگوں کی لاشیں ملیں۔
میئر نے کہا کہ پانچ لوگ جن کی موت ہوئی ہے وہ زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والے ملازم ہوسکتے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حالانکہ ایسا لگتا ہے کہ عمارت میں جاری ویلڈنگ کا کام اس کی وجہ ہوسکتا ہے۔ادھر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہمیں جو جانکاری ملی ہے ،
اس کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ کورونا ویکسین کی یونٹ میں نہیں لگی تھی۔ ٹھاکرے نے کہا کہ چھ لوگوں کو جائے واقعہ سے بچالیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ایسا معلوم پڑتا ہے کہ آگ کسی بجلی کی گڑبڑی کی وجہ سے لگی۔ کورونا ٹیکے محفوظ ہیں۔ ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں نے ابھی سیرم انسٹی ٹیوٹ کے مالک اور سی ای او ادار پونے والا سے بات چیت نہیں کی ہے۔رپورٹس میں اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ آگ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ایک پروڈکشن پلانٹ میں لگی تھی۔
یہ پلانٹ کووی شیلڈ بنانے کی یونٹ کے پاس ہی واقع ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی دوا ساز کمپنی سے وابستہ ایک ذرائع نے جانکاری دی کہ آگ سیرم انسٹی ٹویٹ کیلئے بنائے گئے منجری نام کے پلانٹ میں لگی ہے ، لیکن اس سے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کا کام متاثر نہیں ہوگا۔پونے کے پولیس کمشنر نے کہا کہ آگ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے منجری پلانٹ میں لگی۔ وہاں پر تعمیراتی کام نہیں ہورہا تھا ، لیکن تعمیراتی کام شروع کرنے کی تیاری چل رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین پلانٹ اور اسٹوریج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔




