بین الاقوامی خبریں

پوٹن کے لیے تاحیات استثنیٰ

ماسکو:(آن لائین ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک نئے قانون پر دستخط کر کے کسی مجرمانہ استغاثہ کے خلاف اپنے لیے مستقل تحفظ حاصل کرلیا ہے۔ اس قانون کے مطابق، پوٹن کے علاوہ ان کے اہل خانہ کو بھی، ان کے دور اقتدار کے بعد بھی کسی طرح کی تحقیقات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اب تک، روسی صدور کے استثنیٰ سے متعلق قانون کے تحت صرف ان کے صدارتی عہدے کی مدت کے دوران ہونے والی کارروائیوں کے معاملے پر ہی تحفظ حاصل تھا۔ مستقبل میں، تاہم سابق صدور تاحیات سزا سے مبرا رہیں گے۔ صرف غداری یا سنگین جرائم کی صورت میں ہی ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button