سرورققومی خبریں

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور پانچویں دن بھی جاری

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور پانچویں دن بھی جاری

 

قیمتوںممبئی: (اردودنیا.اِن) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج پانچویں روز بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سال اب تک پٹرول 4.74 روپئے اور ڈیزل 4.36 روپئے مہنگا ہوگیا ہے۔ دریں اثنا بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے ،

 پٹرول کی قیمتوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ے

آج ملک میں پٹرول کی قیمتیں نئی بلندیوں پرپہنچ گئیں۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت88.44 روپئے فی لیٹر اور ممبئی میں 94.93 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دہلی میں ڈیزل 78.74 روپئے اور ممبئی میں 81.96 روپئے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔

دہلی میں منگل اور بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ آج فی لیٹر میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔میٹرو سٹی اور دیگر ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ ہوا ہے۔

دہلی میں پٹرول 88.44 روپئے اور ڈیزل 78.77 روپئے فی لیٹر، ممبئی میں پٹرول 94.93 روپئے اور ڈیزل 81.96 روپئے فی لیٹر،کولکاتہ میں پٹرول 89.73 روپئے اور ڈیزل 81.96 روپئے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 91.40 روپئے اور ڈیزل 83.47 روپئے فی لیٹر، چنئی میں پٹرول 90.70 روپئے اور ڈیزل 83.52 روپئے فی لیٹر،نوئیڈا میں پٹرول 87.28 روپئے اور ڈیزل 79.16 روپئے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 90.84 روپئے اور ڈیزل 83.95 روپئے فی لیٹر، لکھنؤ میں پٹرول 87.22 روپئے اور ڈیزل 79.11 روپئے فی لیٹرہوگیا ہے۔

کولکاتہ برمن اغواء معاملہ ، عمرقید کی سزاوں کے خلاف کولکاتہ ہائی کورٹ میں اپیل:گلزار اعظمی

متعلقہ خبریں

Back to top button