قومی خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیر 10 مئی 2021 کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے خوردہ ایندھن کی قیمت میں اضافہ کیاہے۔ گزشتہ دو دن سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا ، لیکن آج پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 33 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ جمعہ کو پٹرول کی قیمتوں میں 35 سے 44 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 45 سے 51 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

گزشتہ پانچ دنوں میں پیٹرول 1.19 روپئے مہنگا ، جبکہ ڈیزل 1.33 روپئے مہنگا ہوگیا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سے قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا تھا ۔ اپریل میں قیمتوں میں 4 مرتبہ کمی کی گئی تھی ، لیکن انتخابات کے نتائج آنے تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک پانچ باراضافہ ہوا ہے۔

آج کی تبدیلیوں کے بعد اب دہلی میں پٹرول کی قیمت 91.27 سے بڑھ کر 91.53 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل 81.73 سے بڑھ کر 82.06 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ممبئی کے بارے میں بات کریں تو پیٹرول 97.61 سے بڑھ کر 97.86 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 88.82 سے 89.17 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی میں پٹرول 93.15 روپئے سے بڑھا کر 93.60 روپئے اور ڈیزل 86.96 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 91.66 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 84.90 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ملک میں ، تیل کی قیمتوں میں روزانہ صبح 6 بجے ترمیم کی جاتی ہے کیونکہ ملک میں ہر روز خام تیل کی قیمتوں اور غیر ملکی زرمبادلہ کے نرخوں کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ یہ نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے ملک کے ہر پٹرول پمپ پر نافذہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button