قومی خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوا اضافہ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)منگل 18 مئی 2021 کو ایک بار پھر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے خوردہ ایندھن کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ پیر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا ، جبکہ اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ مئی میں اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 11 دن اضافہ کیا گیا ہے۔

آج پٹرول میں 29 سے 31 پیسے اور ڈیزل میں 27 سے 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل ریکارڈ قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 100 روپئے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں آج پٹرول 99.14 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔دہلی میں پٹرول کی قیمت 92.85 روپئے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی ڈیزل 83.51 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ممبئی کے بارے میں بات کریں تو پٹرول 99.14 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 90.71 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی میں پیٹرول 94.54 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 88.34 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتہ میں پیٹرول کی قیمت 92.92 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 86. 35 روپئے فی لیٹر ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں روزانہ صبح 6 بجے تیل کی قیمتوں میں ترمیم کی جاتی ہے ، کیونکہ ملک میں روزانہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خام تیل کی قیمتوں اور غیر ملکی زرمبادلہ کی شرح کے مطابق تبدیلی ہوتی ہے۔ یہ نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے ملک کے ہر پٹرول پمپ پر نافذہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button