

پٹنہ:(اردودنیا.اِن)دہلی میں منعقد کوئن یونیورس مقابلے میں پٹنہ کی سویتا جھا مسز انڈیاکانٹننس کوئن منتخب ہوئیں۔ بین الاقوامی یوم خواتین پرمس انڈیاہوم میکرس کے ذریعہ منعقد کوئن یونیورس مقابلے میں پورے ہندوستان خاص طور سے تلنگانہ ، بہار،مہاراشٹر، دہلی ، اترپردیش ، ہریانہ ،اڑیسہ سے کل 15 خواتین کی شرکت ہوئی ۔ اس مقابلے میں مسز سویتا جھا مسزانڈیا کانٹننس کوئن منتخب ہوئیں۔ جنہیں دہلی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈاکٹر نتن شاک کے ہاتھوں اعزاز سے سرفراز کیاگیا۔



