
پٹنہ : (اردودنیا) ملک کی سب سے بڑی نن بینکنگ فائنانس کمپنیوں میں سے ایک آئی ایف ایل فائنانس نے ریاست بہار میںگولڈ لون میلہ کاانعقاد کیاہے ۔10ہزار روپئے اور اس سے زائد کے گولڈ لون پرسبھی نئے گاہکوں کومقررہ تحفہ دے گی۔یہ اسکیم ایک فیصدماہانہ کی دلکش شرح بیاض پردستیاب ہے ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ لون قیمت اور آسان ڈیجٹیل ادائیگی متبادل کے ساتھ ساتھ محض پانچ منٹ میں لون کی فوری پروسیسنگ کی جاتی ہے ۔یہ آفر بہارمیں آئی آئی ایف ایل فائنانس کی 17گولڈ لون برانچ میں دستیاب ہے ۔نیوایئر2021 گولڈ لون میلہ کی لانچنگ کے موقع پرآئی آئی ایف ایل فائینانس کے ایسٹ زونل ہیڈ نیلے گھوش نے کہاکہ ہمارا ماننا ہے کہ نیا ہندوستان صرف بڑے سپنے دیکھ رہاہے ۔



