جرائم و حادثاتسرورق

پڑوسی خاتون سے جھگڑا، برہم بیٹے کے تھپڑ سے ماں کی موت

ماں کوبہو

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)بیٹے کی جانب سے اپنی ماں کے گال پر زوردار تھپڑ مارنے سے ضعیف ماں کی موت واقع ہوگئی ۔دہلی کے دُوارکا میں پیش آنیوالے اس افسوسناک واقعہ کی تفصیلات کے مطابق اؤتار کول 75 کا گاڑی کی پارکنگ کے مسئلہ پر منگل کے دن اپنی پڑوسی خاتون سے جھگڑا ہوا تھا۔جس پر اس خاتون نے پولیس مین شکایت درج کروائی تاہم اؤتار کول کے بیٹے رنبیر کی مداخلت کے بعد یہ جھگڑا ختم ہوا۔

اس پڑوس کی خاتون سے جھگڑا اور معاملہ پولیس تک پہنچنے پر ماں اؤتار کو ل پر ان کے بیٹے اور بہو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جھگڑا کیا
اسی دؤران حالت برہمی میں بیٹے رنبیر نے اپنی ماں اؤتار کول کے گال پر تھپڑ رسید کردیا جس سے وہ ضعیف خاتون زمین پر گرکر بیہوش ہوگئی جسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد معائنہ ڈاکٹرس نے ماں اؤتار کول کو مردہ قرار دیا۔

بیٹے کی جانب سے ماں کوبہو کی موجود گی میں تھپڑ مارے جانے والا واقعہ مکان کے باہر نصب سی سی کیمرہ میں قید ہوگیا ۔اور اسی سی سی کیمرہ فوٹیج کی بنیاد پرماں اؤتارکول کی موت کے معاملہ میں دُوارکا پولیس نے بیٹے رنبیر اور بہو کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button