سرورققومی خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری


نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات 18 فروری 2021 کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل 10 ویں روز خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 34 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 38 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

آج کے اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول بھی 80 روپئے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔قیمتوں میں تبدیلی کے بعد آج دہلی میں پٹرول 89.88 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 80.27 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔اگر آپ دیگرمیٹروسٹی کی بات کریں تو ممبئی میں پٹرول 32 پیسے اضافے کے بعد 96.32 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی ڈیزل یہاں 87.36 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی کے بارے میں بات کی جائے تو پٹرول کی قیمت 92 روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 85.39 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 91.01 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 83.92 روپئے فی لیٹر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button