تلنگانہ کی خبریں

پی آرسی کی فوری اجرائی عمل میں لائی جائے،P.R.T.Uکورٹلہ صدر محمد عبدالواجد کا مطالبہ

پی آرسی کی فوری اجرائی عمل میں لائی جائے،P.R.T.Uکورٹلہ صدر محمد عبدالواجد کا مطالبہ

کی
کورٹلہ:(محمد واسق الرحمٰن)شہر کورٹلہ میں بروز ہفتہ پی آر ٹی یو کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد عبدالواجد صدر پی آر ٹی یو کورٹلہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی آر سی کی فوری عمل میں اجرائی 45%فیٹمنٹ کے ساتھ کی جائے اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی ترقی کا عمل شروع کیا جائے ‘ سی پی ایس کو رد کیا جائے‘ڈی ایس سی 2003کے اساتذہ کو سابقہ جی پی ایف پینشن اسکیم میں شامل کیا جائے ضلع واری تبادلوں پر فوری عمل کیا جائے ‘398پر کام کرنے والے اساتذہ کو نو شنل انکریمنٹ جاری کیا جائے۔

اور نئے تشکیل شدہ اضلاع میں 20%ایچ آر دیا جائے ان تمام مطالبات کو منوانے کی خاطر 9 /فروری 2021بروز منگل بوقت صبح 10تا 5بجے شام کلکٹریٹ آفیس جگتیال کے روبرو دھرنا منعقد کیا جارہا ہے ۔محمد عبدالواجد نے تمام ضلع جگتیال کے اساتذہ سے خواہش کی کہ وہ اپنا فرض سمجھتے ہوئے اس دھرنا میں شرکت کریں اور اس دھرنا کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام مطالبات کو حکومت قبول کرنے تک اس طرح کے پروگرام اور دھرنا منعقد کئے جاتے رہینگے۔اس پروگرام میں ریاستی اسوسیٹ صدر کے ستیا نارائنا ‘کے کرشنا ضلع جنرل سکریٹری جگتیال ‘او را سکے علاوہ وینکٹ ‘سریدھر ‘سرتاج احمد ‘دھرندیپ‘پرواین کمار ‘سیف الدین ‘نجم الدین زاہد ‘یوسف علی ‘افتخار احمد خان ‘پرساد ‘شوبھا رانی ‘سریکھا اور دیگر موجود تھے۔

مزید خبروں کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button