قومی خبریں

پی ایم کیئرز فنڈ سے 551 پی ایس اے آکسیجن پلانٹ لگائے جائیں گے: پی ایم او

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اسپتالوں میں آکسیجن کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر مثبت چیزیں سامنے لائی جارہی ہیں۔وزیر اعظم کے شہری تعاون اور ایمرجنسی ریلیف فنڈ (پی ایم کیئرز) سے ملک کی مختلف ریاستوں میں آکسیجن پروڈکشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔سوال یہی ہورہاہے کہ ایک سال میں یہ کام کیوں نہیں ہوا۔ایک سال بعدبھی پورانظام چوپٹ کیوں ہے اوراس کے لیے کون ذمے دارہے۔

اتوار کو وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیر اعظم کیئرس فنڈ نے ان پلانٹس کے قیام کے لیے اصولی منظوری دے دی ہے۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے ان پلانٹس کو جلد سے جلد نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ان پلانٹس سے ضلعی سطح پر آکسیجن کی دستیابی کو تقویت ملے گی۔یہ پلانٹس مختلف ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کے ضلعی صدر دفاتر میں شناخت شدہ اسپتالوں میں لگائے جائیں گے اوران کی مدد صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت برائے صحت انجام دے گی۔

تازہ ترین منظوری کے بعد اب ملک بھر کے ان تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم او کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ مناسب آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے ہر ضلع میں آکسیجن پلانٹس ۔ایک اہم فیصلہ جس سے اسپتالوں اور ملک بھر کے لوگوں میں آکسیجن کی دستیابی کو تقویت ملے گی۔

بیان میں کہاگیاہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے سرکاری اسپتالوں میں پی ایس اے آکسیجن پروڈکشن پلانٹس لگانے کا بنیادی مقصد عوامی صحت کے نظام کو مزید مستحکم کرنا اور اس بات کویقینی بنانا ہے کہ ان اسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنے کی سہولیات باقی رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button