بین ریاستی خبریں

چارہ گھوٹالہ کے دمکا خزانہ معاملے میں رانچی ہائی کورٹ سے لالو پرساد یادو کو ملی ضمانت

رانچی:(اردودنیا.اِن)چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا بھگتنے والے بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کو آج رانچی ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ اسے یہ ضمانت دمکا خزانے سے 13.3 کروڑ روپئے کی نکاسی کے معاملے میں دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لالو یادو کے جیل سے باہر آنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ لالو یادو کی طبیعت گزشتہ کچھ مہینوں سے خراب چل رہی ہے ، جس کی وجہ سے ان کا کنبہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کا مطالبہ کررہا تھا۔

رانچی ہائی کورٹ کی طرف سے ملی راحت کے بعد لالو پرساد یادو کے جیل سے باہر آنے کا راستہ تقریبا صاف ہوگیا ہے۔دمکا خزانے کیس میں ضمانت ملنے سے قبل لالو پرساد کو چارہ گھوٹالہ کے تین دیگر مقدمات میں بھی ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے دمکا خزانے سے 13.3 کروڑ روپئے غیر قانونی طریقے سے نکاسی معاملے میں لالو کو آئی پی سی اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کے تحت سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button