بین الاقوامی خبریں

چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جیلوں میں مزید 41 فلسطینی کرونا کا شکار

چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جیلوں میں مزید 41 فلسطینی کرونا کا شکار

photo-matt-lebovic

راملہ : ( ایجنسیاں) اسرائیلی زندنوں میں قید فلسطینیوں میں کرونا کی وبا میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق صہیونی جیلوں ریمون اور النقب میں مزید 41 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریمون جیل میں قید 10 اور النقب میں 31 فلسطینی قیدیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد اسرائیلی زندانوں میں کورونا کا شکار ہونیوالے فلسطینی اسیران کی تعداد 290 ہوگئی ہے۔کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ ریمون جیل کے وارڈ ایک، دو تین، چار اور چھ میں مزید 10 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ النقب جیل کے وارڈ 10 میں 31 فلسطینیوں?کے وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اور وزارت صحت فلسطینی اسیران کے کرونا ٹیسٹ کرانے میں مجرمانہ لاپرواہی اور ٹال مٹول کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ریمون جیل میں 650 فلسطینی پابند سلاسل ہیں اور وبا ان میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button