بین ریاستی خبریں

چپکو تحریک کے نامور رہنماسندر لال بہگونا کا کورونا کی وجہ سے انتقال

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پدم وبھوشن پدم شری چپکو تحریک کے رہنما اور ماہر ماحولیات ماہر سندر لال بہوگونا کا 94 سال کی عمر میں جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ انہوں نے رشی کیش کے ایمس میں آخری سانس لی۔ اس کے بارے میں رشی کیش ایمس نے معلومات دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی موت کی خبر پر غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ مسٹر سندرلال بہوگونا کی موت ہمارے ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے ہماری صدیوں پرانی روایت کو ہمیشہ آگے رکھا۔ ان کی سادگی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ میری ہمدردی ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button