رائے پور :(اردودنیا.اِن)چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں 1 لاکھ کا انعامی ماؤ نواز ہلاک ہوگیا ہے۔ حالیہ نکسلی حملے میں 22 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے، اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اس کے تحت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک عہدیدار کے مطابق اتوار کے روز دانتے واڑہ ضلع میں ایک تصادم میں انعامی نکسلی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس کے سر پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ دانتے واڑہ کے ایس پی نے بتایا کہ انکاؤنٹر اتوار کی سہ پہر دو بجے کے قریب شروع ہواتھا۔
یہ تصادم گاڈم اور جنگم پال گاوں کے درمیان ہوا۔ ضلعی ریزور گارڈ کی اطلاع کے بعد یہ انکاؤنٹر عمل میں آیا ۔ایس پی ابھیشیک پلو نے بتایا کہ نکسلیوں کے تصادم رکنے کے بعد خوفناک ماؤنواز و یتی ہونگا کی لاش موقع پر برآمد کی گئی۔ یہ انکاؤنٹر دارالحکومت رائے پور سے 400 کلومیٹر دور عمل میں آیا ہے ۔
سکیورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ سے ایک پستول ، 2 کلو IED ، ماؤ نواز لٹریچر اور ادویات برآمد کی ہیں۔ ویتی ہونگاماؤنواز کے اعلی کمانڈروں میں سے ایک تھا اور وہ نکسلیوں کی طرف سے کئے گئے کئی خوفناک حملوں میں شامل تھا، پولیس نے اسکے سرپر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ابھیشیک پلو نے کہا کہ ہونگا کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔



