بین ریاستی خبریں

چھتیس گڑھ میں ویکسین کی کمی

وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے مرکز سے ویکسین مہیاکرانے کی درخواست کی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں ویکسی نیشن مہم جارہی ہے۔ ویکسی نیشن مہم کے درمیان مہاراشٹرا ، اڑیشہ ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش اور اتراکھنڈ ، چھتیس گڑھ سمیت متعدد ریاستوں میں ویکسین کی کمی ہے۔ ویکسین کی کمی کی وجہ سے متعدد ریاستوں میں ویکسی نیشن مہم سست ہوچکی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی متعدد ریاستوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت ان کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے۔

چھتیس گڑھ میں بھی ویکسین کا ذخیرہ صرف دو دن کا باقی ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ ریاست کو اب تک 35.83 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موصول ہوچکی ہیں اور فی الحال 4.83 ویکسین خوراک کا ذخیرہ ہے جو 2 دن میں ختم ہوجائے گا۔ بگھیل نے کہا کہ ہم نے مرکزی حکومت سے ریاست کو 7 دن کا ذخیرہ مہیا کرنے کی درخواست کی ہے ، تاکہ ویکسی نیشن مہم آسانی سے چل سکے۔ اہم بات یہ ہے کہ چھتیس گڑھ کورونا کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ملک میں کورونا ویکسین کی مہم 16 جنوری کو شروع ہوئی۔

9 اپریل تک ملک بھر میں 9 کروڑ 80 لاکھ 75 ہزار 160 کورونا خوراک دی جاچکی ہیں۔ ویکسین کی دوسری خوراک دینے کی مہم کا آغاز 13 فروری کو ہوا۔ یکم اپریل سے 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button