بین ریاستی خبریں

چھوٹا راجن کو ایمس میں کرایا گیا داخل، گذشتہ دنوں نظرآئی تھیں کورونا انفیکشن کی علامات

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)بدنام زمانہ انڈرورلڈ ڈان اور بہت سے معاملات میں سزا یافتہ چھوٹا راجن کو دہلی کے ایمس میں داخل کیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس وقت اس کی حالت مستحکم ہے۔ چھوٹا راجن کو کورونا وائرس کے باعث ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال تہاڑ جیل میں تقریبا 240 قیدی کورونا سے متاثر ہیں اور ان میں سے بہت سے افراد کو دہلی کے مختلف اسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے۔تہاڑ جیل ذرائع کے مطابق چھوٹا راجن عرف سداشیو تہاڑ جیل کمپلیکس کی جیل نمبر 2 کے انتہائی محفوظ وارڈ میں قید ہے۔

سیکیورٹی کی وجہ سے کسی اور قیدی کو اس کے بیرک میں نہیں رکھا گیا ہے کیونکہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ جیل میں داؤد گینگ کو اس گروہ کے لوگوں کے ذریعہ نشانہ بنایا جائے گا۔ چھوٹا راجن کو بھی مختلف فوجداری مقدمات میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چھوٹا راجن اور داؤد ابراہیم ایک ہی گینگ میں رہتے تھے، لیکن چھوٹا راجن ہندوستان مخالف قوتوں میں شامل ہونے کے بعد داؤد سے الگ ہوگیا۔ اس کے بعد بینکاک میں دائود کے لوگوں نے چھوٹا راجن پر حملہ بھی کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اس کے پیٹ میں ایک اہم آنت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button