بین الاقوامی خبریں

چین:غیرملکی سرما یہ کاری 6.2 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

چین:غیرملکی سرما یہ کاری 6.2 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

بیجنگ،21؍جنوری (ایجنسی) چینی مین لینڈ پرحقیقی زیراستعمال لائی جانی والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)2020 میں گزشتہ سال کے حساب سے 6.2 فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 999.98 ارب یوآن کی ریکارڈسطح پر پہنچ گئی ہے۔

بدھ کو وزارت تجارت نے بتایا کہ امریکی ڈالرز کے حوالے سے یہ آمد 4.5 فیصد اضافہ کے ساتھ گز شتہ سال کے حساب سے 144.37 ارب ڈالرز ہوگئی ہے۔وزارت نے بتایا کہ ملک نوول کرونا وائرس کے اثرات سے نکل آیا ہے اور عالمی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے گراوٹ کے رجحان کو پس پشت ڈال کر 2020 میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے اپنے ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

چین کی غیرملکی سرمایہ کاری نے 2020 کے دوران ایک ریکارڈ اعلیٰ سطح کو چھولیا،اس کی ترقی کی رفتار تیز ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی حصص میں بھی اضافہ ہوا۔ملک کی غیرملکی سرمایہ کاری کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

2020 میں خدمات کی صنعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری 776.8 ارب یوآن رہی، جوگزشتہ سال کی نسبت 13.9 فیصد زیادہ ہے،جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہائی ٹیک خدمات کے شعبے میں 28.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزارت کے مطابق ہالینڈ سے گزشتہ سال کے حساب سے سرمایہ کاری میں 47.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ برطانیہ سے 30.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button